ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گورکھپورحادثہ:بی آرڈی میڈیکل کالج سابق پرنسپل سمیت6پرایف آئی آردرج کرنے کاحکم

گورکھپورحادثہ:بی آرڈی میڈیکل کالج سابق پرنسپل سمیت6پرایف آئی آردرج کرنے کاحکم

Wed, 23 Aug 2017 12:19:09    S.O. News Service

لکھنؤ،22اگست(ایس او نیوز/آئی ا ین ایس انڈیا)گورکھپور کے بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں آکسیجن کی کمی اور انفسفیلائٹس کی وجہ سے 60سے زائد بچوں کی موت کے معاملے میں چیف سیکریٹریٹ نے یوگی آدتیہ ناتھ کو رپورٹ پیش کی۔چیف سیکرٹریٹ کی طرف سے انکوائری رپورٹ حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلی یوگی نے سابق پرنسپل آر کے مشرا سمیت پانچ دیگرپر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے پہلے، ریاستی حکومت نے حادثے کے بعد کفیل خان کو الزام میں انسیفلائٹس وارڈ کے عہدے سے ہٹا دتھا۔ آپ کو بتادیں کہ 7دن کے اندر بی آر ڈی ہسپتال میں 60سے زائد بچے مر گئے، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہسپتال کا دورہ کیا، وزیراعلی نے یقین دہانی کرائی کہ مجرموں کو نہیں بخشا جائے گا اور تحقیقات کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے موت کی رپورٹوں کے بعد یوگی حکومت کو گھیر لیاگیا ہے۔حزب اختلاف کی جماعتوں نے اسے یوگی حکومت کی غیر فعالی قرار دیا ہے۔اس واقعے کے بعد کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور ایس پی کے صدر سمیت دیگر لیڈران گورکھپور پہنچے اور متاثرین سے ملاقات کی۔


 


Share: